Advertisement

سیالکوٹ :زمین بوس گیس لائنوں میں لگنے والی آگ سڑکوں پر نکل آئی

سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ پسرور روڈ پر زمین بوس گیس لائنوں میں لگنے والی آگ سڑک کے اوپر نکل آئی۔

تفصیلات کے مطابق زمین کے نیچے بچھی ہوئی گیس پائپ لائن میں لیکیج کے باعث ان میں آگ بھڑک اٹھی جو شدت کی وجہ سے سڑک سے باہر آگئی ، آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی فائر وہیکل موقع پر پہنچ گئی ۔

ریسکیو کی ٹیمیں آگ بجھانے کی سرتوڑ کوشش کرتی رہیں تاہم فائر وہیکل کا پانی ختم ہو گیا پھر بھی آگ کو بجھایا نہ جا سکا۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ محکمہ گیس کو لیکج کی بار بار اطلاع کرنے کے باوجود بھی انہوں نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور اب تک وہاں نہیں پہنچے۔

ان کا کہنا ہے کہ محکمہ گیس کے افسران نے نہ ہی پہلے اس کا سدباب کیا اور نہ آج آگ لگنے پرکسی کے کان پر جوں رینگی ، آگ بڑھ رہی ہے لیکن ابھی تک پائپ لائنوں میں گیس کو بند نہیں کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version