Advertisement

منی بجٹ لانے پرمجبورکیوں ہیں؟وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کو صاف بتادیا

عمران خان

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے منی بجٹ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ارکان سے کھل کر گفتگو کی۔ 

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عالمی اداروں کے قرض بہ مع سود واپس کرنے کے لیے انہی سے قرض لینے پڑتے ہیں۔ سابق حکمرانوں نے عالمی اداروں سے قرض لے لے کر ہمیں غلام قوم بنادیا۔

عمران خان نے کہا کہ ماضی میں اربوں ڈالر کے قرض نہ لیے ہوتے تو آج ملک معاشی دلدل میں نہ پھنسا ہوتا۔ سابق حکمرانوں کے غلط فیصلوں کو آج قوم کو بھگتنا پڑا رہا ہے۔

وزیراعظم نے مذید کہا کہ عوام کے ٹیکس کی کثیر رقم عالمی اداروں کو سود کی ادائیگی میں چلی جاتی ہے۔ پوری قوم سابق حکمرانوں کی عیاشیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کے اجلاس میں بات چیت کے بعد مشیر خزانہ کی بھی وضاحت سامنے آ گئی۔ کہتے ہیں کہ منی بجٹ کے لیے آئی ایم ایف سے اپنی شرائط بھی منوائی ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم کل وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں مبی بجٹ پر پھرسے بریفنگ دیں گے۔

دوسری جانب حکومت کو آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کے تحت 500 ارب سے زائد کا منی بجٹ پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا چیلنج درپیش ہے اور اتحادی جماعتیں بھی اس کی حمایت کے معاملے پر پس و پیش سے کام لے رہی ہیں۔

حکومت کی دو اہم جماعتوں مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم پاکستان نے منی بجٹ پر حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے، انہیں خدشہ ہے کہ کمر توڑ مہنگائی میں حکومت کی حمایت پر وہ عوامی حمایت سے محروم نہ ہوجائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version