16 دسمبر کا دن ایک بڑے سانحے کی یاد دلاتا ہے ، نور الحق قادری

نور الحق قادری نے کہا ہے کہ 16 دسمبر کا دن ایک بڑے سانحے کی یاد دلاتا ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے راولپنڈی چیمبر میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر آف کامرس کی لیڈر شپ کا شکریہ ، اگرچہ میرا تجارت سے تعلق بھی نہیں ، آج 16 دسمبر ہے اور یہ شام ایک بڑے سانحہ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ اگرچہ چھوٹا مگر پاکستان کو بدنام کرنے کے حوالہ سے بہت بڑا ہے ، دبئی میں ایک فورم کے دوران انتہائی شرمسار رہا کہ کیا کہوں قائداعظم نے تو کہا تھا پاکستان میں تمام مذاہب کو عبادات کی آزادی ہوگی مگر یہ وہ پاکستان نہیں تھا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ہماری ماؤں ، بہنوں اور بزرگوں نے پاکستان کی خاطر بہت قربانیاں دیں تب پاکستان بنا ، تجارت میں ہلال و حرام کی تمیز معنی رکھتی ہے اور یہ شعور ہونا چاہیے ، ہلال وحرام کا یوم محشر حساب ہو گا ، مجھے خوشی ہے کہ چیمبر نے ایک اہم موضوع کا انتخاب کیا ہے۔
نور الحق قادری نے کہا ہے کہ راولپنڈی چیمبر نے اہم روایت کا آغاز کردیا ہے ، حکومت عوام پر یا عوام حکومت پر ڈالے کوئی فرق نہیں ، ہم میں سے ہر کوئی ذمہ دار ہے ، اس کے بارے میں پوچھا جائے گا ، وزیراعظم نے ایک سال قبل پوچھا تھا کہ حاجیوں کی تعداد کتنی ہے ، تو میں نے کہا تھا کہ انڈونیشیا کے بعد ہمارا دوسرا بڑا ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمرہ پر بیس لاکھ لوگ گئے مگر ٹیکس نہیں دیتے ، بیرون ملک ہمارے پاکستانی وہاں کے تمام قوانین کو فالو کرتے ہیں ، نبی کریم ﷺ کی زندگی مکمل ترین ہے ، نبوت کے اعلان سے قبل آپ نے بطور تاجر تجارت کا آغاز کیا ، جزیرہ العرب میں سب سے زیادہ طاقتور تاجر مکہ مکرمہ کے تھے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ دنیا میں آدم سے لیکر آج تک کوئی یہ بتائے کہ جو عزت نبی کریمﷺ نے حضرت فاطمہؓ کو دی کسی نے دی ہو گی؟ ابوجہل نے بھی کہا کہ ہم آپ کو نہیں مانتے مگر آپ صادق و آمین ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

