Advertisement

سوڈان میں فوجی اقتدار کے خلاف ہزاروں شہریوں کا احتجاج جاری

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوجی اقتدار کےخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مظاہرین کو روکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آنسو گیس اور ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق 25 اکتوبر کو ملک میں فوج کی جانب سے اقتدار پر قبضے کے خلاف خرطوم میں ہزاروں افراد صدارتی محل کی طرف مارچ کر رہے ہیں، جنہیں منتشر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آنسو گیس اور  اسٹین گرینیڈ استعمال کیے جا رہے ہیں۔

اتوار سے شروع ہونے والا یہ احتجاج ان مظاہروں کا تسلسل ہے جو سوڈانی وزیر اعظم کی بحالی کے بعد بھی جاری ہیں۔ احتجاج کا سلسلہ خرطوم کے علاوہ  ملک کے دیگر شہروں تک پھیل چکا ہے۔

یہ مظاہرے اس احتجاج کی تیسری سالگرہ کے موقع پر کیے جا رہے ہیں جن کے نتیجے میں ہونے والی بغاوت کی وجہ سے طویل مدت تک بر سر اقتدار رہنے والے سوڈانی صدر کو اقتدارچھوڑنا پڑا تھا۔

سوڈانی وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے گزشتہ رات اپنے بیان میں مظاہرین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ بیرونی سازشوں کے آلہ کار نہ بنیں۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ سوڈانی انقلاب کی وجہ سے ہم بڑی رکاوٹوں کا سامنا کر چکے ہیں اور اس سیاسی ہٹ دھرمی  سے قومی اتحاد اورملکی استحکام کو خطرات سے لاحق ہیں۔

Advertisement

احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز نے ایئر پورٹ اور فوجی ہیڈ کوارٹر کی طرف جانے والی تمام سڑکیں اور خرطوم کو دوسرے شہروں سے ملانے والے پل بھی سیل کر دیے ہیں۔

الجزیرہ کا کہنا ہے کہ مظاہرین صدارتی محل کے جنوبی دروازے کے قریب ترین پہنچ چکے ہیں جہاں انہیں منتشر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسزکی  طرف سے آنسو گیس اور ہتھیاروں کا براہ راست استعمال کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version