وزیر اعظم سے گورنر و وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کی ملاقات
وزیر اعظم عمران خان سے گورنر شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبہ خیبر پختون خوا کی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور گورننس کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ملاقات۔ pic.twitter.com/xGRlZzledq
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) December 14, 2021
ملاقات میں غضنفر بلور بھی موجود تھے جنہوں نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے غضنفر بلور کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
واضح رہے چند روز پہلے بلور خاندان کے سیاسی وارث غضنفر بلور نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے ملاقات میں غضنفر بلور نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا اور شمولیت اختیار کی تھی۔
غضنفر بلور اے این پی کے رہنماء الیاس بلور کے صاحبزادے ہیں، وہ اے این پی کےسابق صوبائی وزیر شہید بشیر بلور اور سابق وفاقی وزیر غلام بلور کے بھتیجے ہیں۔
ان کی تحریک انصاف میں شمولیت پر اے این پی کے رہنما ثمر بلور نے کہا تھا کہ غضنفر بلور غیر سیاسی انسان ہیں، انھوں نے کبھی اے این پی کی فعال سیاست میں کردار ادا نہیں کیا اور اے این پی کے کسی اہم عہدے پر موجود نہ تھے اور نہ انکو کوئی ذمہ داری دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ اے این پی میں شامل بلور خاندان آج بھی پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں، اے این پی سے جب تعلق ہی نہیں تو حکمران جماعت تصاویر نکال کر خود کو دھوکہ دے رہے ہیں، غضنفر بلور کو اگر کوئی عہدہ پی ٹی آئی میں مل رہا ہے تو ہماری طرف سے نیک خواہشات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News