Advertisement

مراد سعید کا مبینہ طور پر سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے ڈھابہ مالک کو فون

وفاقی وزیر مراد سعید نے ڈھابے کے مالک دلیپ مکھی کو ٹیلی فون کیا خیریت دریافت کی۔

مراد سعید نے دلیپ مکھی سے پوچھا آپ کا ڈھابہ یہاں کب سے ہے، کیا کبھی نوٹس آیا؟

ڈھابہ مالک دلیپ مکھی نے کہا کہ کافی ٹائم سے ہیں لیکن کبھی نوٹس نہیں آیا ، انتظامیہ والے پہلی دفعہ یہاں آئے اور جھںڈا بھی اتارنے کا کہا۔

مراد سعید نے ڈھابہ مالک کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ٹینشن نہیں لینی گبھرانا نہیں، آپ سب کی مہمان نوازی اور محبت دیکھ کر انشاءاللہ آپ کے پاس بار بار آئیں گے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ 29 کو سکھر اور 30 کو لاڑکانہ آرہا ہوں۔

Advertisement

ڈھابہ مالک نے دلیپ مکھی نے کہا کہ سر ٹینشن لینے والے نہیں، بس ایک خواہش ہے کہ اگلی دفعہ جب آئیں تو میرے ڈابے پر آپ نے چائے پینی ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید عمر کوٹ جلسے کے بعد ایک ڈھابے پر رکے تھے، تاہم ان کی واپسی کے بعد سندھ انتظامیہ نے ڈھابے پر چھاپہ مارا۔

انتظامیہ نے ڈھابے کے مالک کو جھنڈا اتارنے کا کہا اور پوچھا جھنڈا کیوں لگایا؟ مراد سعید کو چائے کیوں پلائی؟

کل اس حوالے سے ڈھابے والے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

مراد سعید نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں نے سندھ کی جو حالت کی ہے اس پر دل دُکھی ہے۔ پانی زہریلا ہے، صحت کی سہولت نہیں، سکولوں میں بھیڑ بکریاں باندھی گئی ہیں، پولیس والے زرداری کے بہادر بچے بن کر وردی میں موت بانٹ رہے ہیں۔

مراد سعید نے مزید کہا کہ گندم باقی پاکستان سے 350 روپے مہنگا مل رہا ہے، جمہوریت کا بھاشن دینے والے ہر اٹھنے والی آواز کو دبانے کے لیے پولیس کا استعمال کرتے ہیں، ان کا خوف بتا رہا ہے کہ یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مراد علی شاہ، زرداری کے کرپشن کا سہولت کار بننے کی بجائے سندھ کے عوام کے لیے آسانی پیدا کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہاں مفت علاج کے لیے دس لاکھ روپے کا صحت انصاف کارڈ ہے، سندھ میں یہ کیوں اس کے خلاف ہیں؟

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اشیا خورد نوش کے لیے سبسڈی دینے پر تمام صوبوں کا وفاق سے اتفاق ہے، سندھ کیوں خلاف ہے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version