Advertisement

کراچی میں ڈاکوؤں کا راج جاری، فائرنگ سے نوجوان طالب علم جاں بحق

ڈکیتی

کراچی میں ڈاکوؤں کا راج جاری ہے، کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون چھینے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا 18 سالہ مہتاب طالب علم تھا، ڈاکو موبائل فون اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اس سے قبل کراچی کے ڈرگ روڈ ناتھا خان پل کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

 ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10 لال فلیٹ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال سرسید یونیورسٹی کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس کے باعث ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کے 2 ساتھی فرار ہوگئے، ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروکہ موٹرسائيکل برآمد ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version