باکسر محمد وسیم کا پیرس اولمپکس میں حصہ لینے کا اعلان

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پیرس اولمپکس میں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈی ایچ اے باکسنگ چیمپئین شپ کے فائنلزپر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروفیشنل باکسنگ میں ورلڈ ٹائٹلز جیتنے والے محمد وسیم کا کہنا ہے کہ پروفیشنل سے امیچور باکسنگ میں حصہ لینے کے لیے تین ماہ پروفینشل فائٹ معطل کرنا پڑیں گی۔
محمد وسم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کے لیے فیڈریشن کو اپنی رضامندی ظاہر کردی ہے، پیرس اولمپکس 2024 میں ہوں گی لہذا شرکت کے بعد دوبارہ پروفیشنل مقابلےکھیل سکوں گا۔
محمد وسیم نے کہا کہ لاہور میں امیچور باکسرز کی تربیت کے لیے اکیڈمی بنانے کا پلان کر رہا ہوں، نیشنل باکسنگ چیمپئین شپ میں باکسرز کا معیار دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

