ون ڈے سیریز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں مفت داخلہ ملے گا؟ پی سی بی نے بتادیا

پاکستان
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز میں تماشائیوں کو مفت داخلہ دینے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شائقین کرکٹ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلہ دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تماشائیوں کی عدم دلچسپی کے باعث پی سی بی حکام میں تشویش کی لہر توڑ گئی جس کی وجہ سے انہوں نے اسٹیڈیم میں مفت داخلہ دینے کی منصوبہ بندی بنالی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا
شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم آنے کی رغبت دلانے کے لیے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں پی سی بی کے اعلی حکام اور متعلقہ شعبوں کے ذمہ داران نے زوم کے ذریعہ شرکت کی۔
اجلاس میں مختلف پہلوں کا جائزہ لینے کے بعد متعدد فیصلوں پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ون ڈے سیریز میں تماشائیوں کو مفت داخلے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز میں خالی گراؤنڈ کی نشاندہی کی تھی۔
واضح رہے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 63 رنز سے شکست دی اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 9 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

