Advertisement

ویووکے بہترین فیچر سے لیس دواسمارٹ فونز متعارف

ویوونے اپنی مقبول ایس سیریز کے 2 فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

ویووایس 12 اورایس 12 پرو دونوں فونزکو حیرت انگیز طور پر ڈوئل سیلفی کیمرا سیٹ اپ اور ڈوئل ایل ای ڈی فلیشز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

تاہم ان دونوں فونز کے بارے میں کمپنی کا یہ کہنا ہے کہ ڈوئل ایل ای ڈی فلیشز کو صارفین اپنے من پسند رنگوں کے ساتھ تین ہزار کے سے چھ ہزار کے پر خود سیٹ بھی کر سکتے ہیں۔

ویووایس 12

Advertisement

ویوو کے حیرت انگیز فون میں 6.44 انچ کا امولیڈ ڈسپلے  90 ہرٹزریفریش ریٹ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو صارفین کے لئے ایک بہترین فیچر ہے۔

اس فون کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اسکرین میں ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ کے ساتھ نوچ ڈیزائن میں ڈوئل سیلفی سیٹ اپ موجود ہے۔

واضح رہے کہ اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 44 میگا پکسل اور ساتھ ہی 8 میگا پکسل کا الٹراوائیڈ کیمرا بھی دیا گیا ہے۔

یوو کے ایس12 میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1100 پراسیسر موجود ہے جبکہ اس کے ساتھ 8 سے  12  جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہے۔

جہاں تک اس فون کی بیٹری کا تعلق ہے تو وہ 4200 ایم اے ایچ بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

Advertisement

ویوو کا یہ شاہکار فون اپنے بیک پر تین کیمروں کا سیٹ اپ لئے ہوئے ہے جس کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل پورٹریٹ کیمرے اس سیٹ اپ کو مکمل کرتے ہیں۔

اس حیرت انگیز فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لئے پیش جارہا ہے جس کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 78 ہزار سے زائد پاکستانی روپے میں جبکہ 12 جی بی ریم والا فون 84 ہزار سے زائد پاکستانی روپے میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔

ویووایس 12 پرو

ویووکا ایس 12 پرو فون بھی میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 پراسیسرسے لیس ہے اور 6.56 انچ کا بہترین امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس فون کے اندر بھی ایس 12 کی طرح 8 سے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے اور ساتھ ہی 4300 ایم اے ایچ بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ لئے ہوئے ہے۔

Advertisement

یوو ایس 12پرو کا سب سے خاص فیچر اس کا سیلفی کیمرا ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹراوائیڈ کیمرا بھی موجود ہے اسی بناپر یہ فون سیلفی کے شائقین کے لئے ایک عمدہ انتخاب ہے۔

اس کا بیک کیمرا اور تمام سیٹ اپ یووایس12 کی طرح بغیر کسی اضافی فیچر کے دیا گیا ہے۔

یووایس 12 پرو کا 8 جی بی والا ماڈل 95 ہزار پاکستانی روپے سے زائد کا اور 12 جی بی ریم والا فون ایک لاکھ 3 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں ٖفروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version