Advertisement

وائس چانسلر نارووال یونیورسٹی کی ہٹ دھرمی برقرار، احتجاج 11ویں روز بھی جاری

نارووال یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق محمود کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف نارووال میں اساتذہ کا احتجاج گیارویں روز بھی جاری ہے، گیارہ دن سے یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل معطل ہیں، یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ صرف چند لوگوں کو نوازنے کے لیے پوری فیکلٹی کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا ہے، باقاعدہ سلیکشن بورڈ اور سنڈیکیٹ کی منظوری کے بعد لیکچرر تعینات ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کے اساتذہ کو ریگولر کر دیا گیا ہے۔

اساتذہ نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ  کے ہوشربا انکشافات کے باوجود اعلیٰ حکومتی ادارے وائس چانسلر طارق محمود کے خلاف کوئی ایکشن کیوں نہیں لے رہے؟

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ نارووال یونیورسٹی آف نارووال سے ہی امتیازی سلوک کیوں؟ اگر اعلیٰ حکام نے نوٹس نہ لیا تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گے۔

واضح رہے کہ استاتذہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فوری طور پر یونیورسٹی آف نارووال میں اساتذہ کی کمی کو پورا کر کے تعلیمی نظام بحال کرے۔

اس سے قبل استاتذہ نے کہا تھا کہ باقی یونیورسٹیز کی طرح ہمیں بھی ریگولر کیا جائے، ہم پچھلے 6 سال سے یونیورسٹی میں پڑھا رہے ہیں، جب تک ہمیں ریگولر نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version