Advertisement

تسبیح ہاتھ میں رکھنے سے اسلامی ریاست نہیں بن سکتی، سراج الحق

سراج الحق

سراج الحق کا ٹوئٹ

سراج الحق نے کہا ہے کہ تسبیح ہاتھ میں رکھنے سے اسلامی ریاست نہیں بن سکتی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر کراچی بچاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شہر قائد اپنا حق مانگ رہا ہے، ہم اس شہرکی تقدیرکوبدل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مسلسل سندھ میں حکمران رہی ہے، اس نے سندھ کو تباہ کردیا ہے، اندرون سندھ اسپتال تباہ اور اسکول برباد ہوگئے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج اندرون سندھ کے دیہاتوں میں بھی غربت ناچ رہی ہے، سندھ کے عوام کو کچھ نہیں ملا، حکمرانوں کی جائیدادوں میں اضافہ ہوا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلدیاتی ترمیمی بل میں تمام اختیارات وزیراعلیٰ کے سپرد کر دیے گئے ہیں، شہر میں کسی بھی شعبے پر میئر کا اختیار نہیں تو میئر کا کام کیا جھاڑو دینا ہے؟ ایسا میئر نہیں چاہیے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نِظام بلڈوز کیا ہے، جماعت اسلامی بلدیاتی نِظام کےخلاف نہیں بلدیاتی نظام کومظبوط کرناچہاہتی ہے۔ ہم چہاہتے ہیں پاکستان سب کے لیے ہوں اور یہ نظام صرف جماعت اسلامی دے سکتی ہے

 سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تسبیح ہاتھ میں رکھتا ہے مگر تسبیح ہاتھ میں رکھنے اور پڑھنے سے اسلامی ریاست نہیں بن سکتی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مغرب کی طرف دیکھنےکی ضرورت نہیں، اسلامی نظام ترقی کی ضمانت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version