Advertisement

ایشز سیریز، دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن آسٹریلیا کی میچ پر گرفت مضبوط

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنا لئے۔

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں پنک بال اور برقی قمقموں کی روشنی میں جاری اس ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا نے اپنی گرفت مظبوط بنا لی ہے۔

آسٹریلیا کی اننگ کا آغاز اچھا نہ تھا ، اوپنر مارکوس ہیرس صرف تین رنز بنانے کے بعد بٹلر کو کیچ تھما کر پویلین واپس لوٹ گئے ، ان کی وکٹ براڈ نے لی، اس وقت آسٹریلیا کا اسکور صرف چار رنز تھا۔

ون ڈاؤن آنے والے مارنس لیبوشین نے ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مل کر ایک اچھی شراکت داری قائم کی ، دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لئے 172 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

Advertisement

مارنس لیبوشین نے دو ڈراپ کیچز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 95 رنز بنائے ، جبکہ ڈیوڈ وارںر 95 رنز بنا کر بین اسٹوکس کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے، مارنس لیبوشین کا ساتھ دینے کے لئے نائٹ واچ مین کے طور پر کپتان اسٹیون اسمتھ 18 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے تجربہ کار جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا مگر دونوں بالرز آسٹریلوی بلے باز کو پریشان کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version