Advertisement

عمران خان ایک ٹھوکر کی مار ہیں، شازیہ مری

شازیہ مری

ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان ایک ٹھوکر کی مار ہیں۔

شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پرویز مشرف کو مکھی کی طرح اقتدار سے نکالا، عمران خان ایک ٹھوکر کی مار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری اور شہباز گل کی حیثیت بنی گالا کے شیرو سے بھی کم ہے، پی ٹی آئی ختم ہو چکی عمران خان کا اقتدار ڈوب رہا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے ترجمان کےنام پر جوکر پالے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ قائدِ اعظم یونیورسٹی سے ہراسمنٹ کرنے کی وجہ سے نکالا گیا شخص پی ٹی آئی کا ماما بنا ہوا ہے، پی ٹی آئی ہر بائی الیکشن ہارنے کے بعد اب کے پی کے بلدیاتی الیکشن بھی ہار گئی۔

ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ترجمان خوفناک شکست کے بعد اپنا دماغی توازن بھی کھو بیٹھے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version