Advertisement

حکومت کا سیالکوٹ واقعے کے بعد نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے کا فیصلہ

حکومت نے سیالکوٹ واقعے کے بعد نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے کہاکہ سیالکوٹ واقعہ کا دن پوری قوم کیلئے شرمناک تھا۔

انہوں نے کہاکہ اسلام امن اور برداشت کا مذہب ہے، ماضی میں بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں
اب وقت آگیا ہے ریاست سخت ایکشن لے۔

شیریں مزاری کا کہناتھا کہ اس قسم کے واقعات ناقابل قبول ہیں ،اب ہمیں  دوبارہ اپنے قوانین کا جائزہ لینا ہے کہ نیشنل ایکشن پر کہاں عملدرآمد نہیں ہوا۔

Advertisement

وفاقی وزیرانسانی حقوق نے کہاکہ ابھی تک نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوا۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن مولانا فضل الرحمان کے بیان اور ان کی قیادت سے لاتعلقی کا اظہار کرے۔

شیریں مزاری نے کہاکہ مولانا پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں ، کیا پوری پی ڈی ایم مولانا کے بیان سے متفق ہے؟

صحافی نے وفاقی وزیر انسانی حقوق سے سوال کیا کہ سیالکوٹ واقعے کے بعد حکومت ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کا سوچ رہی ہے؟ ۔

شیریں مزاری نے جواب دیا کہ کابینہ اجلاس میں ساری چیزوں کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں بحث کے بعد واضح پالیسی نکلے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version