‘بے نظیر کی شہادت سانحہ ہے جس کے پراسرار عوامل پر اب تک پردہ پڑا ہوا ہے’

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بے نظیربھٹو کی شہادت ایک سانحہ ہے جس کے پراسرار عوامل پر اب تک پردہ پڑا ہوا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 14 ویں برسی پر سابق صدر جناب آصف علی زرداری، چئیرمین پی پی پی جناب بلاول بھٹو سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔
انہوں نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم، جمہوریت کی ایک دلیر آواز اور ایک بہادر و مقبول عوامی قائد تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:‘شہید بے نظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کیلئے بڑی بہادری سے تاریخی جدوجہد کی’
شہباز شریف نے کہاکہ ان کی شہادت پاکستان ہی نہیں دنیا کی تاریخ کا ایک سانحہ ہے، ہم محترمہ بے نظیر بھٹو کی ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین ووابستگان کو صبرجمیل دے۔ آمین
واضح رہےکہ اسلامی ممالک کی پہلی پاکستانی منتخب خاتون وزیراعظم ، قائد انقلاب محترمہ بے نظیر بھٹو کی 14 ویں برسی آج انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
انیس اکتوبر دو ہزار سات میں بے نظیر بھٹو کراچی واپس آئیں جہاں ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تاہم حملے میں بے نظیر بھٹو محفوظ رہیں لیکن ستائیس دسمبر دو ہزار سات میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

