Advertisement

سانحہ سیالکوٹ: لاش کی بے حرمتی کرنے والا اہم ملزم گرفتار

سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا دیاودنا کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے پریانتھا کی لاش کی بے حرمتی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم امتیاز عرف بلی کو گرفتار کرلیا ہے۔

پنجاب پولیس نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں اطلاع دی کہ گرفتار ملزم امتیاز عرف بلی کو راولپنڈی جانے والی بس سے گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم سری لنکن مینیجر پر تشدد اور لاش کی بے حرمتی میں شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مقتول سری لنکن شہری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشافات

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید آٹھ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے بعد زیر حراست ملزمان کی تعداد 131 ہوگئی ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں زیرِ حراست 26 ملزمان کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ 3 دسمبر 2021 کو سیالکوٹ میں واقع اسپورٹس گارمنٹ فیکٹری کے غیر ملکی مینیجر پریانتھا کمارا دیاودنا کو مذبی پوسٹر اتارنے کے الزام میں ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا اور ہلاکت کے بعد لاش کو آگ لگا دی۔

ملک کی تمام مذہبی جماعتوں اور اعلیٰ حکام کی جانب سے اس افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور اسے انسانیت سے  عاری اور ملک کیلئے شرمناک واقعہ قرار دے کے ملزمان کو کڑی سزا دینے پر زور دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version