Advertisement

نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی ہو رہی ہے، طاہر اشرفی

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہےکہ نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی ہو رہی ہے۔

نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور مشرق وسطی مولانا طاہر اشرفی نے مسیحی مذہبی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جو آئین پاکستان کے تحت زندگی گزارتا ہے اسے کوئی پریشانی نہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج کا دن قوم کو یکجا ہو کر آگے بڑھنے کا دن ہے،اس حکومت میں اقلیتوں کو حقوق ملے، آج سیالکوٹ جاؤں گا، چرچ میں بین المذاہب ہم آہنگی تقریب ہے

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں نیشنل ایکشن پلان صرف مساجد کے اسپیکر اتارتے تک تھا، قومی مسائل اور دہشت گردی کا حل قومی نیشنل ایکشن پلان میں ہے، کام جاری ہے نیشنل ایکشن پلان پر بڑی تبدیلی ہوگی، وزیر اعظم سے اس حوالے سے ایک میٹنگ کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست کا کردار طاقت کے ذریعے فساد اورانتشار کو روکنا ہے، طاہر اشرفی

Advertisement

نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے کہاکہ آج کے دن اے پی ایس کا سانحہ ہوا، ہم اس عزم کے ساتھ آغاز کر رہے ہیں کہ پاکستان سب کا ہے، آج کے دن ہم پاکستان کے دفاع ترقی کا مل کر عزم کرتے ہیں، جس طرح قوم سانحہ اے پی ایس پر متحد ہوئی ایسے ہی سانحہ سیالکوٹ پر قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایاکہ ہمارے پاس توہین مذہب کی 137 شکایات آئیں، اگر کوئی توہین کرتا ہے، عدالت جائیں، پولیس کے پاس جائیں، قانون موجود ہے، کسی کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version