Advertisement

متحدہ عرب امارات نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کر دیا

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے حوثی باغیوں کے حملے کے بعد اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے۔

یو اے ای کی حکومت نے اس حوالے سے سلامتی کونسل کے صدر ملک ناروے کو ایک خط لکھا ہے جس میں سلامتی کونسل کے صدر سے حوثی باغیوں کے یو اے ای پر دہشت گردانہ حملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے کا کہا گیا ہے۔

حوثی باغیوں نے دو روز قبل متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور چھ افراد زخمی ہو ئے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی اور دو ہندوستانی ورکرز شامل ہیں۔

Advertisement

متحدہ عرب امارات کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے بتایا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی پر ہنگامی اجلاس فوری طور پر بلایا جائے۔

مستقل مندوب نے کہا حوثی باغیوں کے اس دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کی جائے اور تمام ممالک اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔

اس ضمن میں متحدہ عرب امارات نے سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں حوثی باغیوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ حوثی باغیوں کا یہ اقدام غیر قانونی ہے اور اس قسم کی کاروائیوں سے خطے میں دہشت گردی اور افراتفری پھیلانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
Next Article
Exit mobile version