Advertisement

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا

وفاقی کابینہ

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 4 جنوری بروز منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر لیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والےوفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔ اجلاس میں کورونا وائرس سمیت ای وی ایم پر بریفنگ ہوگی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی پر بات ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملزم عبدالقادراحسان کی پاکستان سے یو کے حوالگی کی سمری پیش ہوگی۔ سمری وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کی جائے گی۔

 کابینہ اجلاس میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلی جینس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے قیام کی سمری بھی پیش ہوگی۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلی جینس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کی قیام کی تجویز ہے۔

Advertisement

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی دو سال کے لیے تقرری کی منظوری کا ایجنڈا بھی کابینہ کے اجلاس میں  شامل ہے۔

پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے نوٹیفکیشن کی منظوری، پاکستان ادارہ شماریات میں 3 ممبران کی تقرری کا معاملہ بھی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

سی پیک اتھارٹی اور چینی وزارت ماحولیات کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری اور رواں مالی سال کے گذشتہ چھ ماہ میں اضافی اخراجات کی اسٹیٹمنٹ جاری کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version