Advertisement

اے این ایف کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اے این ایف

اے این ایف کی منشیات کے خلاف مختلف کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے مٹیاری میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی بھٹ شاہ سٹی  مٹیاری میں کی گئی جبکہ دوران تلاشی 2 عدد سوزوکی کاروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہیں۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ 141 کلوگرام چرس دونوں گاڑیوں میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

ترجمان اے این ایف  کے مطابق دوران کارروائی نصیرآباد کے رہائشی میر موہد اور غلام رسول نامی دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ کچھ ہفتے قبل بھی اینٹی نارکوٹکس فورس  راولپنڈی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں طلباء کو نشہ آور گولیاں فراہم کرنے  والے ملزم کے خلاف کارروائی کی تھی۔

 کارروائی کے نتیجے میں ضلع ہنگو کے رہائشی رفیع اللہ نامی کے قبضے سے 180 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرلی گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version