پی ایس ایل 7 آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان سپر لیگ 7 کے آج دو میچز کھیلے جائیں گے جو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
پی ایس ایل سیزن 7 کا آج پہلا مقابلہ ملتان سلطان اور لاہور قلندر کے درمیان کھیلا جائے گا جس دوپہر دو بجے شروع ہو گا۔
ملتان سلطان کا یہ دوسرا میچ ہے پہلے میچ میں اس نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔
لاہور قلندر پی ایس ایل سیزن 7 کے اپنے پہلے میچ میں میدان میں اترے گی۔
دوسرے میچ میں کراچی کنگز کا سامنا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا، دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچ میں ناکامی سے دوچار ہوئیں تھیں۔ یہ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا۔
گزشتہ سیزن میں رین ریٹ کی بنیاد پر چوتھے نمبر پر آنے والی لاہور قلندر نے نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترنے کے لئے تیار ہے۔
ملتان سلطان کا آج دوسرا میچ ہے پہلے میچ میں ملتان سلطان نے مضبوط بیٹنگ کے ساتھ حریف بالرز کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔
کراچی کنگز اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلے میچ کی شکست کے بعد کامیابی کی سیٹرھی تلاش کرنے کی جستجو کرے گی۔
پی ایس ایل 7 کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطان اور پشاور زلمی ایک ایک میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پر ہیں ، ملتان سلطان بہتر رن ریٹ کے بنیاد پر ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News