Advertisement

اسرائیلی فوجی نے فلسطینی سمجھ کر اپنے ہی افسران کو پر گولیاں برسادیں

اسرائیلی فوجی

اسرائیلی فوجی

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی نے اپنے ہی دو افسران کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے عسکری کیمپ کے اندر فوجی اہل کار نے گشت کے دوران غلطی سے اپنے ہی فوجی افسران پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی فوجی افسران ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اسپیشل فورسز کے ایک یونٹ میں پیش آیا جہاں اسرائیلی فوجی نے فلسطینی حملہ آور سمجھ کر غلطی سے دونوں افسران پر فائرنگ کر دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے دونوں افسران اپنی بیس کے باہر پیٹرولنگ پر تھے اس دوران انہیں ایک مشکوک شخص نظر آیا لیکن وہ جیسے ہی اس کے قریب پہنچے، اس نے اس خوف سے کہ دو فلسطینی ہتھیاروں سمیت مجھ پر حملہ آور ہونے والے ہیں، ان دونوں افسران پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے واقعے کی زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں البتہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسرائیلی فوجی اہلکار نے اپنے ہی افسران کی غلط شناخت کی اور انہیں فلسطینی سمجھ کر فائرنگ کردی۔ ہلاک ہونے والوں میں 28 سالہ میجر اوفیک ہارون اور 26 سالہ میجر اتمر الہار شامل ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب اسرائیلی وزیردفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی کی غلطی سے دو افسران کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اسرائیل کے ایک سینٹرل کمانڈ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اوفر ونٹر نے کہا واقعے کو ’فینڈلی فائرنگ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ فوجی مشقوں کے دوران پیش نہیں آیا اور نہ ہمارے کسی فوجی نے دوسرے فوجی کو جان بوجھ کر ہلاک کیا ہے بلکہ یہ واقعہ غلطی سے پیش آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version