Advertisement

موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات کیے ہیں، وزیرِاعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات کیے ہیں۔

وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان کے حوالے سے حالیہ رپورٹ پر گفتگو کی گئی۔

وزیرِاعظم عمران خا نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات کیے ہیں، کرپشن کرنے والے مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے ملک سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے مقدمات میں غیر ضروری التوا کے بہانے بنا رہے ہیں، کرپشن کے زیر التوا کیس جلد نمٹانے کے لیے عدالتوں میں مؤثر پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے ٹرانسپیرسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2021 جاری کردیا ہے جس میں دنیا کے 180 ملکوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

Advertisement

بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے کم کرپٹ ملک ڈنمارک ہے جس نے 88 پوائنٹس حاصل کئے ہیں، جس کے بعد فن لینڈ ، نیوزی لینڈ، ناروے اور سنگاپور ہیں۔

پاکستان کا 140واں نمبر

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک برس کے دوران کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، 2020 میں پاکستان کے پوائنٹس 31 اور وہ عالمی درجہ بندی میں 124ویں نمبر پر تھا۔

2021 کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس پاکستان کی 16 درجے تنزلی ہوئی ہے اور اب ہمارا ملک 140 ویں نمبر پر آگیا ہے ، اس کے علاوہ اس کے پوائنٹس بھی 31 سے گھٹ کر 28 ہوگئے ہیں۔

جنوبی ایشیا کا سب سے کرپٹ ملک کون سا؟

مودی سرکار ایک سال میں کرپشن کو ختم تو نہ کرسکی لیکن اس نے اس میں اضافہ بھی نہیں ہونے دیا ۔ بھارت اس وقت 40 پوائنٹس کے ساتھ 85 ویں نمبر پر ہے گزشتہ سال بھی یہ اسی نمبر پر تھا۔

Advertisement

سری لنکا 102 ویں نمبر پر ہے گزشتہ سال وہ 101 ویں نمبر پر تھا، اس طرح جنوبی ایشیا میں ہمارے دوست ملک میں بھی کرپشن بڑھی ہے۔

2021 کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بنگلا دیش کا نمبر پاکستان سے بھی نیچے ہے، درجہ بندی کے لحاظ سے یہ 147 نمبر پر ہے۔

180 ملکوں میں سے افغانستان دنیا کے دس کرپٹ ترین ملکوں میں شمار کیا گیا ہے ۔ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں اس کا 173 واں نمبر ہے، اس طرح اسے دنیا کا ساتواں کرپٹ ترین ملک کہا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
ڈریپ کی لاہور میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات برآمد
منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے، شہباز شریف
27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version