Advertisement

ٹنڈوالہ یار سمیت سندھ کے شہری علاقے مکمل سوگ کی کیفیت میں ہیں، فاروق ستار

فاروق ستار

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی فاروق ستار نے کہا ہے کہ ٹنڈوالہ یار سمیت سندھ کے شہری علاقے مکمل سوگ کی کیفیت میں ہیں۔

فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سینئر ساتھی بے گناہ بھولو خانزادہ کو دن دھاڑے عدالت کے احاطے میں  قتل کیا گیا، حکومت کی سرپرستی واضح ہے کہ ہمارے مدعی پر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جھوٹی ایف آئی آر واپس نا لی گئی تو سندھ بھر میں احتجاج ہوگا، خلیل الرحمٰن کے چہلم میں کوشش کروں گا کہ خالد مقبول اور آفاق احمد میرے ساتھ ٹنڈوالہ یار آئیں، واقع میں ملوث پولیس افسران کو معطل کر کے ایف آئی آر داخل کی جائے۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی فاروق ستار نے مزید کہا کہ پولیس افسران پر ماؤں بہنوں پر کئے جانے والے تشدد کی ایف آئی آر درج کی جائے، خالد مقبول اور آفاق احمد کو ساتھ ملا کر دیکھو گا کہ کون ہم پر میلی آنکھ اٹھاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version