Advertisement

’کہاں ن لیگی دو دو ٹکے کے چور اور کہاں ریاست مدینہ پر فکری دانشوری کی باتیں ‘

شہباز گل

شہبازگِل کو اشتہاری قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری

شہباز گل نے کہا ہے کہ کہاں ن لیگی دو دو ٹکے کے چور اور کہاں ریاست مدینہ پر فکری دانشوری کی باتیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں مریم اورنگزیب کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بی بی یہ آپ کی سمجھ سوچ اور فکری اوقات سے اوپر کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہاں ن لیگی دو دو ٹکے کے چور اور کہاں ریاست مدینہ پر فکری دانشوری کی باتیں ، ہاں چوری کے بعد مسجدوں میں چھپنا ن لیگ سے بہتر کون جانتا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ جیسے شریف خاندان چوری کر کے مشرف سعودی ڈیل پر مکہ اور جدہ میں جا چھپے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے تحریر کردہ حالیہ مضمون پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران صاحب دین اسلام اور اس کی مقدس اصلاحات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ مذہبی ‘ایکسپلوئیٹر’ ہیں۔

انہوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران صاحب کا مدینہ کی ریاست پہ مضمون لکھنا اس چور کی مانند ہے جوچوری پکڑے جانے پہ مسجد میں چھپ جائے۔

Advertisement

مسلم لیگی رہنما نے کہا تھا کہ عمران صاحب اپنی لوٹ مار، نااہلی ، نالائقی چھپانے کے لئے اسلام اورریاست مدینہ جیسے مقدس ناموں کا استحصال کررہے ہیں، مدینہ کی ریاست کی قانون کی بالادستی کی بات کرنے والا چار سال سے اپنے ہر کیس سے مفرور ہے۔

ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عمران صاحب جیسا شخص ہی یہ مضمون لکھ سکتا ہے جو حالت انکار، ہٹ دھرمی، ڈھٹائی اور بے شرمی کی غیر معمولی انتہا پر فائز ہے تین سال میں عمران صاحب نے ملک کے ساتھ جو کیا اور کہا اس کے بعد سراپا ڈھٹائی، بے شرمی، حقیقت سے انکاری شخص ہی ایسا مضمون لکھ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی لوٹ مار ، نالائقی اور نااہلی میں ڈوبا شخص اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لئے ریاستِ مدینہ پہ درس نہ دے، ریاست مدینہ اور عمران صاحب ، استغفراللہ ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version