Advertisement

بارش بند ہونے کے باوجود علاقوں میں بجلی بحال نہ ہو سکی

بجلی

بارش بند ہونے کے باوجود مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی تاحال بحال نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق سنگھ پورہ، باغبانپورہ، لاری اڈہ، بادامی باغ، مرغزار کالونی میں 24 گھنٹے سے بجلی بند ہے جبکہ اقبال ٹاؤن، ٹاؤن شپ، کوآپریٹو سوسائٹیز میں بھی جزوی طور پر بجلی بند ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ لیسکو ریجن میں ہونے والی موسلادھار بارش سے متاثرہ بیشتر علاقوں کی بجلی بحال کردی گئی ہے اور لیسکو کا سسٹم مکمل طور پر کام کررہا ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق چند ایک مقامات پر بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے جس کے باعث حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ان علاقوں کی بجلی جزوی طور پر بند ہے، جلد ہی تمام علاقوں میں بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بحال ہوجائے گی۔

ترجمان لیسکو کا کہنا تھا کہ لیسکو چیف چوہدری محمد امین نے تمام فیلڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں تاکہ صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version