Advertisement

منی لانڈرنگ کیس، شہبازاورحمزہ کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کا تحریری حکم جاری

شہباز شریف اور حمزہ شہباز

عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہبازکی عبوری ضمانتوں میں توسیع کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بنکنگ جرائم عدالت لاہور نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کا تحریری حکم جاری کیا۔

بنکنگ جرائم عدالت لاہور نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ ایف آئی اے جہاں چالان جمع کروائے گا، شہباز شریف 28 جنوری تک اسی عدالت میں عبوری ضمانت دائر کریں۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ ایف آئی اے نے ملزموں کو عبوری ضمانت کیلئے مناسب وقت دینے کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ کرونا مثبت رپورٹ کے باعث شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی گئی۔

تحریری حک نامے میں کہا گیا کہ 14 جنوری سے مقدمہ کا چالان ایف آئی اے کے پاس ہی ہے۔ پراسیکیوٹر نے چالان جمع کروانے سے قبل 24 جنوری کو میٹنگ منعقد کرنے کا بیان دیا۔

Advertisement

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹرکے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف متعلقہ عدالت میں چالان جمع کروانے سے پہلے ایک میٹنگ لازم تھی۔ ڈائریکٹر قانون ایف آئی اے کے کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب چالان متعلقہ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

بنکنگ جرائم عدالت لاہور کے جج سردار طاہر صابر نے تحریری حکم جاری کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version