Advertisement

اسپرے کریں اور 8 گھنٹے کورونا سے محفوظ رہیں

اسپرے کریں اور 8 گھنٹے کورونا سے محفوظ رہیں

سائنس دانوں نے کورونا سے 8 گھنٹے تک تحفظ فراہم کرنے والا ناک کا اسپرے تیار کرلیا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس نیزل اسپرے کو فن لینڈ کی ہیلسنکی یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایجاد کیا ہے، جس کی مدد سے کورونا کے لیے آسان ہدف سمجھے جانے والے افراد کو مختصر مدت کے لیے کورونا سے تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ لیباریٹری میں ہونے والی تحقیق میں یہ ناک کا اسپرے 8 گھنٹے تک کورونا وائرس کو روکنے میں کام یاب رہا ہے۔ اس نئے طریقہ علاج کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے کورونا کے تمام ویریئنٹ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 اس نیزل اسپرے کا مقصد امیون کمپرومائزڈ ( ایسے افراد جن کا مدافعتی نظام کینسر، آرگن ٹرانسپلانٹ، ایڈز اور دیگر کنڈیشنز کی وجہ سے مدافعت کے قابل نہیں ہوتا ) مریضوں اور دیگر افراد جن میں کووڈ میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوں کے لیے بنایا گیا ہے۔

Advertisement

امیون کمپرو مائزڈ افراد میں کورونا میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں کیو ںکہ ویکسین ان کے مدافعتی نظام کو وائرس کے خلاف بہت زیادہ تحفظ فراہم نہیں کر سکتی۔

لیب میں جانوروں پر ہونے والے مطالعوں میں اس اسپرے نے کورونا کی تمام اقسام کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے۔ تاہم یہ طریقہ علاج ویکسین کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔ اسے ایسے افراد کے تحفظ کے لیے موثر طریقے سے استعمال کیا جاسکتا ہے، جن کے مدافعتی نظام کو اضافی تحفظ کی ضرورت ہے۔

لیب میں ہونے والے تجربات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اسپرے ناک میں وائرس کو اپنی نقلیں تیار کرنے سے روک دیتا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کے پھیلنے اور سفر کرنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version