Advertisement

آج موسم کیسا رہے گا؟ جانیے

ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم سرد اورخشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کا موسم

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود شدید سرد رہے گا۔

ملتان وگردونواح کا موسم

Advertisement

ملتان اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سندھ کا موسم

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا، تاہم سکھر، لاڑکانہ ، خیرپور اور جیکب آباد میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کی توقع ہے۔

کشمیرو گلگت بلتستان کا موسم

گلگت بلتستان کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود موسم شدید سرد رہے گا۔

Advertisement

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔

پنجاب کا موسم

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہے گی۔

واضح رہے کہ  آج ریکارڈ کیے گئے کم ازکم درجہ حرارت میں لہہ منفی 15، استور منفی 12، گوپس منفی 10، کالام منفی 08، اسکردومنفی 07، بگروٹ منفی 06، ہنزہ، دیر، پاراچنارمنفی04 اور مالم جبہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version