Advertisement

این ایف ٹی پر تین دن میں 400 ملین ڈالر کی سیل

ہنڈائے بھی ڈیجیٹل اثاثوں کی دنیا بھی شامل ہوگئی

ڈیجیٹل اثاثوں کی خرید و فروخت کرنے والی این ایف ٹی ( نان فنجائی ایبل ٹوکن) کے مارکیٹ پلیس لکس ریئر کی سیلز صرف تین دنوں میں تقریبا ً400 ملین ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہے۔

کرپٹو کرنسی کے بارےمیں خبریں دینے والی ویب سائٹ کوائن ٹیلیگراف کے مطابق خریداروں کی جانب سے لاروا لیبس کی جانب سے تخلیق کیے گئے Meebits  کلیکشن کے ’ لکس ریئر‘ میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

لکس ریئر این ایف ٹی کمیونٹی کا پہلا مارکیٹ پلیس ہے جس کے اندر نیلامی میں ٹریڈرز، کلیکٹرز اور تخلیق کاروں نےگرم جوشی کے ساتھ حصہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت این ایف ٹی پر ’اوپن سی ‘ کے نام سے موجود ڈیجیٹل اثاثہ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے اور گزشتہ سال اوپن سی کی سیلز تقریبا 10 ارب ڈالر پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

لکس ریئر مارکیٹ پلیس میں بنیادی سیلز پر دو فیصد جب کہ این ایف ٹی پیسز کی نجی سیلز پر کوئی فیس نہیں لی جاتی۔

Advertisement

واضح رہے کہ این ایف ٹی پر پیش کی گئی مصنوعات میں لوگوں کی دلچسپی دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ اور دنیا بھر میں ڈیجٹل اثاثوں کی فروخت میں اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ ماہ این ایف ٹی پر ’ میری کرسمس‘ کے نام سے بھیجے گئے دنیا کے پہلے ایس ایم ایس کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں نیلام کیا گیا۔ جب کہ اس سے قبل وکی پیڈیا کی پہلی ایڈیٹنگ کاپی بھی ساڑھے سات لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version