Advertisement

ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج پر عزم ہے، آرمی چیف

کمانڈرجنرل مائیکل ایرک کیوریلا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج پرعزم ہے.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چف کو نئے ضم ہونے والے اضلاع میں ترقیاتی کاموں اور پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے قبائلیوں، پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں، ایف سی، لیویز، خاصہ دار اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔

Advertisement

آرمی چیف نے نئے اضلاع میں سماجی و معاشی منصوبے مکمل کرنے کے سازگار ماحول کی فراہمی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔

قبل ازیں کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version