Advertisement

عمران خان کا برانڈ منافقت اور جھوٹ کا برانڈ ہے، شرجیل میمن

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان صادق و امین کا جھوٹا ماسک اتار چکے ہیں ان کا برانڈ منافقت اور جھوٹ کا برانڈ ہے۔

شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کی چوری پکڑی گئی ہے، عمران خان صادق و امین کا جھوٹا ماسک اتار چکے ہیں، عمران خان کا برانڈ منافقت اور جھوٹ کا برانڈ ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں عوام کو ان کی نااہلی کا پتہ چل گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ یوریا کا مصنوعی بحران حل نہ ہوا تو غذائی قلت پیدا ہوجائے گی، ملکی معیشت کا بیڑا غرق ہوچکا عوام بدعائیں دے رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آصف زرداری نے کبھی ملک سے راہ فرار اختیار نہیں کی، ن لیگ کے لیڈر ہمیشہ ملک سے فرار ہوئے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارے اداروں پر ہمیشہ یقین رہا ہے، ہم چاہتے ہیں افہام و تفہیم سے کام ہوں کسی سیاسی جماعت سے لڑائی نہیں ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف ڈیل کے تحت باہر گئے ان کے نظریات صرف جلسوں تک محدود ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا مراد علی شاہ دوسرے صوبوں میں موجود وزیراعلیٰ سے بہتر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version