Advertisement

ٹک ٹاک نے ویڈیو اوتار اور آڈیو لائیو اسٹریم پر غور شروع کردیا

ڈجیٹل دنیا میں آپ کے نمائیندہ خاکے یا پھر آپ کے قریبی خدوخال والے کارٹون دیکھے ہوں گے جنہیں اوتار کہا جاتا ہے۔ اب ٹک ٹاک نے اپنے پلیٹ فارم پر تبدیلی لاتے ہوئے ڈجیٹل ویڈیو اوتار متعارف کرانے پر کام شروع کردیا ہے۔ یہ آپ کے حقیقی وجود کو پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ ٹاک ٹاک نے صرف آڈیو یعنی آواز پر لائیو اسٹریم پر بھی غور شروع کردیا ہے۔ اس ضمن میں اوتار ہوبہو آپ کی شکل جیسے اوتار بھی موجود ہوسکتے ہیں۔ تجزیہ نگاروں نے اس کی سن گن لیتے ہوئے ابتدائی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ ایسے ہی ایک ماہرمیٹ نوارا کے مطابق ایک بڑے پینل سے آپ قریبی اوتار منتخب کرسکیں گے اور اسے ایڈٹ بھی کرسکیں گے۔

تاہم یہ ایپل کے میموجی جیسے دکھائی دیتے ہیں یا اس سے متاثر ہوکر بنائے گئے ہیں۔ یہ اوتار کیمرے کو دیکھتے ہوئے آپ کی آواز میں بات بھی کرسکیں گے۔ لیکن سب سے بڑھ کر یہ کہ شاید یہ میٹاورس کی جانب ایک قدم ہوسکتا ہے جس کا عملی ثبوت سب سے پہلے میٹا اور فیس بک نے پیش کیا ہے۔ اس کے بعد مزید کئی پلیٹ فارم نے بھی میٹاورس پر غور شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب ٹک ٹاک نے اپنے پلیٹ فارم پر کلب ہاؤس کی طرز پر صرف آڈیو لائیو اسٹریم پر بھی کام شروع کردیا ہے۔ اسے ہم اسپیس کےنام سے ٹویٹر پر بھی دیکھ چکے ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version