Advertisement

اب صرف 19 منٹ میں مصنوعی ذہانت سے کورونا کی تشخیص ممکن!

مصنوعی ذہانت کی مدد سے 19 منٹ میں کورونا کی 98 فیصد درست تشخیص کرنے کا کامیاب تجربہ انقلابی قرار دے دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ویسٹ اسکاٹ لینڈ کے سائنسی ماہرین نے ایک تجربہ کیا ہے جس میں انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صرف 19 منٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص کر دکھائی ہے، اسے ایک نقلابی تجربہ قرار دیا جا رہا ہے۔

سائنسی ماہرین نے کورونا کی تشخیص کے حوالے سے ایکسرے مشین میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کر کے وائرس کی تشخیص کامیابی سے کر دکھائی ماہرین کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس انسانی جسم میں موجود کورونا سمیت دیگر وائرس کو تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور 98 فیصد درست نتائج سے سکتی ہے۔

اس تجربے کے آزمائشی مرحلے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہ طریقہ پی سی آر کے مقابلے میں وائرس تلاش کرنے کا بہتر اور تیز ترین طریقہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پی سی آر کی رپورٹ کے لیے کم از کم دو گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے جبکہ اس جدید طریقے کی مدد سے 19ویں منٹ میں 98 فیصد درست نتیجہ حاصل ہوجاتا ہے۔

Advertisement

تحقیقی ٹیم کے پروفیسر نعیم رمضان نے اس مشین کو انقلابی ایجاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے امید ہے یہ ٹیکنالوجی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں زیادہ مؤثر اور مددگار ثابت ہوگی‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے بعد مرض کی بروقت تشخیص ہوسکے گی جس سے اُن کی جان بچانا ممکن ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مشین صرف کورونا ہی نہیں بلکہ اومیکرون کی انسانی جسم میں موجودگی کی نشاندہی کرسکتی ہے جبکہ وائرسز کو روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، خاص طور ایسے وقت میں جب پی سی آر ٹیسٹ آسانی سے دستیاب نہ ہوں۔

البتہ اس ٹیکنالوجی میں اب تک ایک چھوٹا سا نقص یہ سامنے آیا کہ یہ کورونا کی ابتدائی علامات کو ظاہر نہیں کرسکی۔

تاہم یونیورسٹی آف ویسٹ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس کے ذریعے کورونا سے متاثر اور صحت مند افراد کے پھیپھڑوں کی لی گئیں تین ہزار سے زائد تصاویر کی جانچ کی گئی تھی، جس کے نتائج پی سی آر سے زیادہ بہتر آئے ہیں۔

اس ٹیکنالوجی سے یہ کیسے ممکن ہوا؟

Advertisement

سائنسی ماہرین کی ٹیم کے مطابق اس ٹیکنالوجی میں سافٹ ویئر اور الگورتھم کو 3000 کے قریب ایکسرے پر تربیت دی گئی ہے۔ ایکسرے کے ڈیٹا میں تندرست انسان، کووڈ 19 مریضوں اور نمونیا کے مریضوں کے ایکسرے شامل کئے گئے تھے۔

 سافٹ ویئر نے سینے کے ظاہری ایکسرے کی بنیاد پر مختلف کیفیات کی تربیت حاصل کیں اور یوں اپنے الگورتھم کی بنا پر درست ترین تشخیص کرنے لگا۔

 اس طرح وقت کم ہوتے ہوتے 19 منٹ میں کووڈ 19 سے متاثرہ شخص کی شناخت کرنا ممکن ہو گیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح یہ ٹیسٹ پی سی آر اور دیگر تیزرفتار ٹیسٹ سے بھی آگے پہنچ گیا ہے اورکم سے کم وقت میں نہ صرف کورونا بلکہ امیکرون کی تشخیص بھی باآسانی کر سکتا ہے۔

 واضح رہے کہ اے آئی کا ’ڈیپ کنوینشنل نیورل نیٹ ورک‘ وہ الگورتھم ہے جس کی مدد سے عام طور پر تصاویر کا تجزیہ کیا جاتا ہے یا پھر کسی مرض کی تشخیص کے لیے اسے استعمال کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری

نوجوان طلباء و طالبات ہی ہمارے مستقبل کا ضامن ہیں، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نوجوان طلباء و طالبات ہی ہمارے مستقبل کا ضامن ہیں۔

اسد قیصر نے نمل یونیورسٹی کے 16ویں کانوکیشن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے 14 سال ایجوکیشن کے ساتھ گزارے۔

انہوں نے کہا کہ استاد ہی معاشرے میں انسانوں کی قسمت بدلنے میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں، میرے والد کی خواہش تھی کی میں استاد بنوں اور میری بنیادی خواہش تھی کی میں سیاستدان بنوں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قوموں کے مستقبل سنوارنے میں استاد کی شخصیت اولین کردار ادا کر سکتی ہے، انسان کی زندگی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اس کا وژن بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

Advertisement

اسد قیصر نے کہا کہ بڑا ٹارگٹ ہی انسان کو کامیابیوں کے زینے چڑھتا ہے، انسان کی زندگی کا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ وہ ملک اور قوم کے لیے کچھ کر گزرے۔

انکا کہنا ہے کہ ہمارے نوجوانوں نے کل کا قائد اعظم، علامہ اقبال اور ڈاکٹر عبد القدیر خان بننا ہے، نوجوان طلباء و طالبات ہی ہمارے مستقبل کا ضامن ہیں، جو قومیں اپنے مشن کو حاصل کرنے کے لیے اپنا آج کا کام کل پر نہیں چھوڑتی وہ کبھی ناکام نہیں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ نعمتوں سے مالا مال کیا ہے ان نعمتوں سے استفادہ حاصل کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے اور ملک کو سماجی و اقتصادی ترقی پر گامزن کرنے کے لیے ہمارے نوجوان بھرپور صلاحیتوں رکھتے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کی بدولت دنیا بھر میں عزت اور وقار حاصل ہے، پاکستانی نوجوانوں کی مختلف شعبوں میں کامیابیاں قابل ستائش ہیں۔

اسپیکر نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو عالمی معیار کے کامیاب اور چیمپئن بننے کے لیے صرف رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں اور انہوں نے خود کو قابل تقلید ماڈل ثابت کیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ اسلام سب کے لیے تعلیم کے حصول پر زور دیتا ہے،  ہمارے نوجوانوں کو تعلیم دینے میں یونیورسٹیوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

Advertisement

اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت خاص طور پر نوجوانوں کی حالت زار کو بہتر بنانے اور انہیں ہنر مند بنانے پر توجہ دے رہی ہے، قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے محنت اور مستقل مزاجی کی عادت ناگزیر ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد اب کامیاب طلباء پر منحصر ہے کہ وہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے عملی طور پر اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا دور ہے اور جدید دنیا میں ترقی کے لیے خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت حاصل کرنا ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Next Article
Exit mobile version