Advertisement

‘چیف جسٹس گلزار احمد نے اقلیتوں کیلئے تاریخی اسٹینڈ لیا’

فواد چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پرجاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار آج ریٹائرہو رہے ہیں، انہوں نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو لے کر جو تاریخی اسٹینڈ لیا اس سے ان کی عزت و تکریم میں بہت اضافہ ہوا۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ جسٹس گلزار نے یہ تاریخی اسٹینڈ ایسے وقت میں لیا، جب ہندوستان کی عدلیہ شدت پسندوں کے ہاتھوں بے بس نظر آتی ہے، آپ جیسے ججز نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دئیے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اس سال سپریم کورٹ میں 5 جج صاحبان ریٹائر ہو رہے ہیں، پارلیمان کو نئے ججز کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم پر غور کرنا چاہیے، اگر پارلیمان سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کو آزادانہ اور شفاف بناتی ہے تو یہ بہت بڑا کام ہو گا۔

Advertisement

فواد چوہدری کا مزید کہناہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اس اہم ترمیم کیلئے سر جوڑیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version