کورونا کیسز میں اضافے پر سخت اقدامات کی ہدایت

سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے باعث محکمہ صحت سندھ نے تمام انڈور جگہوں پر ماسک لازمی قرار دینے کی سفارش کردی۔
وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کی صدارت صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کو بھی کورونا ویکسی نیشن عمل تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ سندھ کو کورونا ایس او پیز سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، انڈور جگہوں پر ماسک لازمی قرار دیا جائے۔
کراچی میں کورونا وائرس کیسز تیزی سے بڑھنے پر محکمہ صحت نے محکمہ داخلہ کو سختی کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی۔
سندھ حکومت نے کراچی کے مضافاتی علاقوں سندھ کے دیگر اضلاع کے مضافات میں کورونا کی پہلی ڈوز نہ لگنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو کورونا ویکسی نیشن سے متعلق نئی ہدایات دے دی گئی ہے۔
ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں مانیٹرنگ سخت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی جب کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے کراچی سمیت صوبے بھر میں انڈور سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا مشورہ دیا گیا۔
صوبائی وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا کہ تجارتی اور صنعتی اداروں میں کورونا ایس او پیز پرعمل نہ ہونے پر سیل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی و تجارتی مراکز میں کام کرنے والے ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن مکمل نہ ہونے پر کاروبار سیل کیا جائے۔
وزیر صحت سندھ نے کہا کہ ویکسی نیشن عمل مکمل ہونے پر کھولا جائے، صوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ میں ایس او پی پر عمل نہ ہونے سے کورونا پھیل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں حفاظتی ٹیکے لگانے پر توجہ دینے کی سخت ضرورت جب کہ مساجد، مدارس پر بھی کورونا ویکسی نیشن کے عمل تیز کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

