Advertisement

نسلہ ٹاورکیس، ذمے دار افسران کی فہرست پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے

SBCA

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے نسلہ ٹاور کیس میں ذمے دار افسران کی فہرست پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دی۔ 

ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا سمیت 37 افسران کے نام فہرست میں شامل ہیں جبکہ 22 افسران کے نام بول نیوز  پہلے ہی بتا چکا ہے۔ ڈائریکٹر صفدرعلی مگسی، ڈپٹی ڈائریکٹرسرفرازحسین کا نام شامل ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹرماجد مگسی، عبدالسمیع سومرو، طلال احمد مگسی، عامرعلی علوی، محمد عاصم انصاری کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سید عبدالحسیب، رحمت اللہ مغیری، نیازحسین لغاری، سید عمران رضوی، ریحان حسین غوری کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

سنئیر بلڈنگ انسپکٹرز ریاض حسین خشک، کاشف نظیر، عبدالعاصم خان، فہد رضا بھمبھرو، عامر علی عباسی، محمد عامر قریشی، محمد آصف شیخ، عامرحسین، شفیع محمد مگسی، محمد جہانگیر، الطاف حسین سومرو بھی ذمہ دار قرارہیں۔

Advertisement

فہرست میں شاہد محمود، عارف شجاع، محمد ندیم آرائیں اور سید عامر حسین کے علاوہ بلڈنگ انسپکٹر محمد مٹھل لاکھیر، ساجد حسین بھٹی، عمیرخان دایو، آغا شیراز احمد، لئیق احمد بھٹو، اسداللہ چانڈیو، خالد حسین سومرو، ایسرعلی چندانی، حسین علی چانڈیو کے نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمشید ٹاؤن میں 2013 میں یہ تمام افسران تعینات تھے۔ نسلہ ٹاور کی این او سی ان ہی افسران کے دورمیں جاری ہوئی۔ پولیس کو فراہم کردہ فہرست میں ڈیزائن سیکشن، اسٹرکچر اور ماسٹر پلان کے افسران کے نام شامل نہیں کیے گئے۔

ذرائع نسلہ ٹاوررہائشی پلاٹ تھا بعد میں کمرشل کیا گیا۔ اس کی سائیڈ انسپکشن بھی ہوئی۔ ڈی جی ایس بی سی اے منظورکاکا نے خود کیس سنا اور نقشے کی پرمیشن دی۔ انویسٹیگیشن پولیس نے ایس بی سی اے سے سابق ڈی جی منظورکاکا سمیت 37 افسران کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

پولیس کی تحقیقات ٹیم کا مطالبہ ہے کہ تمام افسران کے شناختی کارڈز کی کاپیاں دی جائیں تا کہ ان کے ایڈریس معلوم ہوں۔ مذکورہ افسران کے موبائل نمبربھی دیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version