بھارتی عوام کو گمراہ کرنے اور نفرت پھیلانے کیلئے خفیہ ایپ کے استعمال کا انکشاف

بھارتی صحافی رانا ایوب نے وزیراعظم نریند مودی اور ان کی جماعت انتہا پسند بی جے پی کی جانب سے نفرت انگیز مواد اور سوچ کو پھیلانے کے لیے ایک انتہائی جدید اور انکرپٹڈ ایپلی کیشن کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔
معروف امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ میں بھارتی خبر رساں ادارے دی وائر کی دو سال پر مبنی انویسٹی گیشن کا حوالہ دیتے ہوئے رانا ایوب نے بتایا کہ مودی اور بی جے پی کا آئی ٹی سیل رائے عامہ میں ہیرا پھیری، عوام کو گمراہ کرنے اور سوشل میڈیا کو ہائی جیک کرنے کے لیے “ٹیک فوگ” نامی ایک جدید ترین موبائل ایپ کے ساتھ انکرپٹڈ میسجنگ پلیٹ فارمز تیار کر رہی ہے۔
EXCLUSIVE |
A two year investigation by The Wire revealed the existence of a highly sophisticated secret app called 'Tek Fog', used by cyber troops to hijack major social media and encrypted messaging platforms. | @kaulayush and @onosmosis report. https://www.bolnews.com/urdu/latest/2022/01/202252/amp/ pic.twitter.com/pMVUnLc9Lr
— The Wire (@thewire_in) January 6, 2022
دی وائر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اِن انکرپٹڈ میسجنگ پلیٹ فارمز اور ایپلی کیشن کی تیاری کا بنیادی مقصد صحافیوں سمیت ایسے افراد کی جانب سے خبروں اور تجزیوں کو روکنا ہے جو مودی حکومت اور ان کی انتہا پسند جماعت اور سوچ کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔
رانا ایوب نے لکھا کہ رپورٹ میں بی جے پی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیل کے ایک سابق رکن اور مخبر کے حوالے سے بھی بات کی گئی ہے جو ملک میں جعلی اور گمراہ کن خبریں پھیلانے کے لیے مشہور ہے۔
بی جے پی میڈیا سیل کے مخبر نے بتایا کہ 2014 میں جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو مجھ سمیت انسانی حقوق کے کارکنان، صحافیوں اور سیاست دانوں کی جانب سے ان کے خلاف نفرت انگیز بے بنیاد خبروں کے پھیلاؤ کی جانب نشاندہی کی گئی، تاہم اس پر حکومتی سطح پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ماسوائے یہ کہ ان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیل سے الگ کردیا گیا۔
AdvertisementDear BJP i was working for your IT cell since 2014, now i Quit. And understood, you made us Scapegoats only! Perhaps, You are giving us ₹2/tweet . But you promised us in 2k18 if BJP comes to power again you shall get government job. Now you are denying? Liers! Where is Job?
— Aarthi Sharma (@AarthiSharma8) April 24, 2020
.
There are many #BJPitCell softwares, i was suggested to use 'The tek fog', this is secret app only for #ItCellWorkers. It bypasses reCaptcha codes, is used for auto-upload texts and hashtag Trends. However, pro-players of #ItCellWorkers are using Tasker app too.
Advertisement— Aarthi Sharma (@AarthiSharma8) April 28, 2020
رانا ایوب لکھتی ہیں کہ بھارتی سیاست میں سوشل میڈیا اور میڈیا کے کردار کی غیر معمولی اہمیت کا اندازہ بھارتی انتہا پسند جماعت بی جے پی کو بہت پہلے ہی ہوگیا تھا، اس کے لیے مودی حکومت نے ایک پوری ٹیم تیار کی تھی جس میں سیاسی کارکن ہی نہیں بلکہ میڈیا مینیجر، پبلک رلیشن اسٹریٹجیز، لابنگ فرمز سمیت مختلف آئی ٹی فرمز کے سربراہان شامل تھے۔ جن کا کام سیاسی انتقام کے ساتھ ساتھ انتہا پسند وزیراعظم مودی کی ناقص کارکردگی کو کارآمد دکھانے کے ساتھ ساتھ ان کی سیاسی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
رانا ایوب نے کہا کہ اس حوالے سے 2013 میں، میری ایک تفصیلی اسٹوری شائع کی گئی جس میں، میں نے منظم انداز میں ان تمام خبروں کے تراشوں اور سوشل میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبروں کی فیکٹریوں کو بے نقاب کیا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ انتہا پسند مودی کس طرح بھارتی معیشت اور بھارتی سلامتی کے لیے ایک خطرہ ہے، ہم میں سے بہت سے لوگ برسوں سے یہ سب جانتے ہیں اور اس کا تجربہ بھی کرچکے ہیں، اور اب ’’ دی وائر‘‘ کی تحقیقات میں اس بات کی تصدیق اور توثیق کی جاچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News