شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں بہترین سہولتیں فراہم کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان سپرلیگ 7 کے آغاز سے قبل ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ7 میں شریک تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ 7میں کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پرامن پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ہوگی، پاکستان کے عوام کھیل بالخصوص کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہونے والے میچز کیلئے بہترین انتظامات کیے جائیں گے، میچوں کیلئے 100 فیصد فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جتنا بڑا ایونٹ ہے اتنے ہی شاندار انتظامات کئے جائیں گے، شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔
عثمان بزدار نے کرکٹ کے کھیل سے محبت رکھنے والوں کو پرامن ماحول میں لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، کون ہوگا پی ایس ایل کا نیا چیمپئن مقابلے آج سے شروع ہوں گے
واضح رہے کہ کراچی میں پی ایس ایل سیزن 7 کا آغاز آج سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈٰیم میں شروع ہوگا جبکہ میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔
آج سے کراچی میں شروع ہونے والے پی ایس ایل7 میچز کے سلسلے میں سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی پلان
پی یس ایل میچز کے لیے مجموعی طور پر 5 پزار 650 اہلکار سیکیورٹی پرمامور کیے جائیں گے جبکہ ایس ایس یو کے 1200 کمانڈوز سمیت سیکیورٹی ڈویژن کے 1700، ٹریفک پولیس کے 1500، اسپیشل برانچ کے 500، ریپڈ رسپانس فورس کے 250 اہلکارتعینات ہوں گے۔
سندھ رینجرزکے جوان اوردیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار نیشنل اسٹیڈیم، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، پریکٹس گراؤنڈز، پارکنگ پوائنٹس، ہوٹلز اور دیگر مختلف جگہوں پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ ماہر نشانہ باز بھی اہم تنصیبات پر تعینات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

