معاشی تحفظ قومی سلامتی کا سب سے بڑا عنصر ہے، عابد شیر علی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ معاشی تحفظ قومی سلامتی کا سب سے بڑا عنصر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عابد شیر علی نے کہا کہ 50 ارب ڈالر قرضوں کے ساتھ پاکستان کی معاشی سلامتی واضح طور پر مخدوش ہو چکی ہے۔
معاشی تحفظ قومی سلامتی کا سب سے بڑا عنصر ہے اور 50 ارب ڈالر قرضوں کے ساتھ پاکستان کی معاشی سلامتی واضح طور پر مخدوش ہو چکی ہے۔ اس انبار کی نیچے دب کر قومی سلامتی سنگین خطرات سے دوچار ہے۔
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) January 4, 2022
انہوں نے کہا کہ اس انبار کے نیچے دب کر قومی سلامتی سنگین خطرات سے دوچار ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تحریری طور پر نیشنل سیکیورٹی پالیسی مرتب کی گئی ہے جس کی منظوری قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کی جانب سے دی جا چکی ہے۔
قومی سلامتی پالیسی کیا ہے؟
قومی سلامتی پالیسی کے مسودے جو تیار کرنے میں سات برس لگ گئے اور آج بالآخر یہ منظور ہوگیا ہے۔
پانچ سال کے لیے تیار کی گئی قومی سلاتی پالیسی پر سالانہ بنیاد نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی جانب سے نظرثانی کی جائے گی۔ انسانی و معاشی تحفظ، اندرونِ ملک امن و امان کی صورتحال، اور خطے میں امن قائم کرنے کے حوالے سے اقدامات مذکورہ پالیسی کے اہم نکات ہیں۔
پالیسی میں بنیادی طور پر ملک پر منڈلاتے اندرونی اور بیرونی خطرات، تیل کے موجودہ اور مستقبل میں ضرورت کے لحاظ سے تلاش کئے جانے والے ذخائر، پانی کی ضرورت اور آئندہ پانچ برسوں کے آبی وسائل کے استعمال پر غور کی بات کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News