Advertisement

‘آصف زرداری چاہیں تو حکومت گرسکتی ہے’

آصف

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ آصف علی زرداری چاہیں تو حکومت گرسکتی ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایک خاص مقصد سے اسلام آباد آیا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ آج پی ٹی آئی حکومت زرداری کی مرہون منت ہے، زرداری صاحب کو سندھ میں پوچھنے والے کوئی نہیں۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سندھ کے بلدیاتی انتخاب کے قانون میں آئینی خلاف ورزیاں کر رہی ہے ، پیپلزپارٹی نے سندھ میں ترمیم کے زریعے الیکشن کمیشن ہی نکال دیا، پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن کے لئے اپنا الیکشن کمیشن بنائے گی۔

مصطفیٰ کمال نے کہاکہ آج سندھ میں کچرا اٹھانے کا انچارج وزیر اعلیٰ ہے، سندھ میں جمہوریت خالص نہیں ہے، کراچی سے ادارے چھین لئے ہیں، سندھ کے وزراء کہہ رہے ہیں کہ ہم نے پہلے سے زیادہ اختیارات دیئے ہیں، لگ نہیں رہا کہ سندھ پاکستان کی حکومت کا حصہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ ہر طبقے کو حکمرانی دینے کے لئے دنیا نے بلدیاتی نظام بنایا، ستر سالوں سے وزیر اعلیٰ سندھی بن رہا ہے کوئی پختون یا کوئی اور نہیں بنا۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہاکہ کراچی میں جوان بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کررہے ہیں، پورے ملک میں کوٹہ سسٹم موجود نہیں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ 13 سالوں میں 10 ہزار 242 ارب روپے کراچی پر خرچ ہوئے ، سندھ کے 11 ہزار اسکول گھوسٹ ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہاکہ پیپلزپارٹی سندھ کو ذاتی ریاست بنارہی ہے ، پیپلزپارٹی کو سندھ میں کوئی روکنے والا نہیں، سندھ کےشہری علاقےگروی رکھ دیےگئے۔

یہ بھی پڑھیں: تبدیلی کا اصل چہرہ سامنے آنے پر لوگوں کے ہوش اڑ جائیں گے، حمزہ شہباز

 مصطفیٰ کمال نے کہاکہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا مسئلہ مقامی نہیں بلکہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، تیرہ سالوں سے وفاق سے دس ہزار دو سو بیالیس ارب روپے ملے اور خرچ ہو گئے۔

Advertisement

پاک سرزمین پارٹی نے کہاکہ سندھ انسانوں کے رہنے کی بدترین جگہ ہے، تئیس سو ارب روپے تعلیم پر خرچ کر نے کے باوجود ستر لاکھ بچے اسکول نہیں جا رہے، سندھ میں اسکول ہی گھوسٹ ہیں۔

 مصطفیٰ کمال نے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی نے 2013 میں بلدیاتی حکومت کے اسی فیصد اختیارات لے لئے، اب باقی بچے اختیارات بھی لے رہے ہیں، پیپلزپارٹی سندھ کو اپنی ذاتی جاگیر بنا رہی ہے اور کوئی روکنے والا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version