Advertisement

آئی پی ایل 2022 ، بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

ایک نیوز ایجنسی کے دعوے کے مطابق بھارت میں آئی پی ایل سیزن 2022 کے تمام میچز بنا شائقین کے ممبئی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی پی ایل 2022 کا انعقاد ہندوستان میں ہی ہوگا۔ کورونا کے خطرے کے پیش نظر میدان پر شائقین کرکٹ کو آنے کی اجازت نہیں ملے گی۔ کورونا کے سبب آئی پی ایل 2020 کا انعقاد ابو ظہبی میں ہوا تھا۔

اس کے علاوہ گزشتہ سال پہلے مرحلے کے بعد اس لیگ کو ابوظہبی لے کر جانا پڑا تھا۔ ایک نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بی سی سی آئی کے ذرائع نے آئی پی ایل کا انعقاد ہندوستان میں ہی کرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

 اس بار آئی پی ایل کا انعقاد صرف ممبئی میں ہوگا۔ ممبئی کے وانکھیڑے، کرکٹ کلب آف انڈیا اور ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں میچ کھیلے جائیں گے۔ اگر ضرورت پڑی تو ممبئی کے پڑوس میں پنے میں آئی پی ایل کے میچ منعقد ہوں گے۔

Advertisement

نیوز ایجنسی کے اس دعوے پر ابھی تک بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل انتظامیہ نے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
اس بار آئی پی ایل میگا نیلامی کے لئے 1,200 سے زیادہ کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ ان میں 896 ہندوستانی اور 318 غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔ نیلامی 12 اور 13 فروری کو بنگلورو میں ہوگی۔

 ہندوستانی بلے باز شرے یس ایئر، شیکھر دھون، ایشان کشن، اسپنر یجویندر چہل، تیز گیند باز شاردل ٹھاکر، ہرشل پٹیل، اویس خان کے علاوہ آسٹریلیا کے طوفانی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو آئی پی ایل کی اگلے مہینے ہونے والی نیلامی میں ٹاپ ڈرا رکھے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version