Advertisement

شمالی کوریا کا ہفتے میں دوسری بار بلیسٹک میزائل تجربہ

شمالی کوریا کا ہفتے میں دوسری بار بلیسٹک میزائل تجربہ

شمالی کوریا نے ہفتے میں دوسری بار ممکنہ طور پر بلیسٹک یا ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان اور جنوبی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ منگل کی صبح شمالی کوریا کی جانب سے ایک بلیسٹک میزائل یا کسی ہائپر سونک ہتھیار کا تجربہ کیا گیا ہے۔ جو کہ اس ہفتے میں ہونے والا دوسرا تجربہ ہے۔ 5 جنوری کو بھی شمالی کوریا نے کامیاب ہائپر سونک میزائل تجربہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے سیول سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہماری افواج نے ممکنہ طور پر آج صبح 7:27 پر شمالی کوریا کی جانب سے زمین سے مشرقی سمندر میں میزائل فائر کیے جانے کی مشتبہ سرگرمیوں کی شناخت کی گئی ہے۔

جاپان کی کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق اس واقعے کو جاپانی کوسٹ گارڈ نے بھی رپورٹ کیا ہے جس کے مطابق انہوں نے شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل نما کوئی چیز فائر کیے جانے کا مشاہدہ کیا ہے۔

Advertisement

نیوز ایجنسی نے سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ گولہ جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کی حدود سے باہر سمندر میں گرا۔ جاپانی وزیر اعظم فیومیو کشیدا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا مستقل میزائل فائر کر رہا ہے اور اس کی یہ حرکت قابل افسوس ہے۔

جب کہ جنوبی کوریا کی جانب سے صدارتی محل بلیو ہاؤس میں ہونے والی قومی سلامتی کونسل کی ہنگامی میٹنگ میں شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کی بھرپور مذمت کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version