Advertisement

لیسکو ایئرپورٹ روڈ سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،5 بجلی چور گرفتار

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمد امین کی ہدایات پرتمام سرکلز میں بجلی چوروں کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں ایکسئین ڈیفنس ایسٹ اشفاق احمد کے زیرِ نگرانی ایس ڈی او ایئرپورٹ نوید شاہنواز نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ سب ڈویژن کے زیرانتطام علاقوں میں آپریشن کیاجس دوران کل500کنکشنز چیک کئے گئے۔

 دوران چیکنگ40 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

ایس ڈی او نوید شاہنواز کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 20میٹر ڈائریکٹ سپلائی،04میٹر ریورس،04میٹر ڈسپلے اوپن،06میٹر ڈسپلے واش،04میٹرسلوجبکہ2 مختلف نوعیت کے کیسز تھے۔

 تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے 80,000یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔

Advertisement

 پکڑے جانے والے24 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں جبکہ 5 بجلی چوروں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

 چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version