Advertisement

افریقن کپ آف نیشن مراکش نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

کیمرون میں جاری افریقن کپ آف نیشن کے میچ میں مراکش نے ملاوی کو 1 کے مقابلے دو گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ملاوی نے میچ شروع ہونے کے سات منٹ بعد ہی گول کر کے برتری حاصل کر لی تھی۔

مگر مراکش کے اسٹرائکر یوسف نے پہلے ہاف سے چند لمحات قبل گول کر کے میچ 1-1 سے برابر کر دیا تھا۔

میچ کے 70 ویں منٹ میں اشرف حکیمی نے مراکش کی جانب سے فیصلہ کن گول کر کے ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔

مراکش کا کوارٹر فائنل میں مصر یا آئیوری کوسٹ سے ہو گا ، یہ دونوں ٹیمیں آج کوارٹر فائنل کے لئے میدان میں اتریں گی۔

Advertisement

گزشتہ روز اسٹیڈیم کے داخلی گیٹ پر بھگدڑ میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کے لئے کچھ لمحات کے لئے خاموشی اختیار کی گئی۔

میچ میں ملاوی کے گول کیپر کی شاندار کارکردگی پر شائقین نے خوب داد دی، جس نے کئی یقینی گول بچائے۔

ملاوی کی فٹ بال ٹیم ایونٹ سے قبل کمزور ٹیم تصور کی جا رہی تھی ، ، مگر اس نے اپنے گروپ میں اچھی کارکردگی دکھائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version