Advertisement

سیاسی جماعتوں کو اپنی کرپٹ قیادت بدلنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے ہم چاہتے ہیں انتخابی اصلاحات ، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں یہ اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نے بتایاکہ حکومت سے سیاسی جماعتیں بات چیت کرنے کو تیار نہیں، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کسی اور موضوع پر گفتگوہی نہیں کرنا چاہتی ۔

فواد چوہدری نے کہاکہ اگر نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے ، نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہو گئے ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔

اگر نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی، سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہو گئے ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version