Advertisement

اے ایس ایف کی لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی

اے ایس ایف نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کی۔

ترجمان ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ، اے ایس ایف نے لاہور سے ابو ظہبی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

لاہور سے ابو ظہبی جانے والے مسافر کے بیگ سے 4 کلو گرام  آئس ہیروئن برآمد ہوئی ، مسافر امین افضل نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی ، اے ایس ایف کے ڈیوٹی پر مامور عملے نے مسافر کے بیگ کی اسکینگ کرکے مسافر کے سامان سے منشیات برآمد کی۔

ترجمان ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کا کہنا ہے کہ 4 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر کے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے ، پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت تقریباً ساڑھے چار کروڑ روپے  سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ منشیات اسمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version