Advertisement

سرکہ خوبصورتی بڑھانے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے!

آج کل خواتین و مرد بال جھڑنے اور خشکی کی وجہ سے پریشان ہیں اور چہرے سے دانوں اور داغ دھبوں کو دور کرنے کے لئے بھی کئی جتن کرتے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ خواتین و مرد بالوں کی نشونما اور چہرے کی خوبصورتی کے لئے مختلف مہنگے مہنگے پراڈکٹس استعمال کرتے ہیں، لیکن اب یہ سب اور بہت کچھ آپ صرف سرکے سے کر سکتے ہیں۔

 آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے صرف سرکے کے استعمال سے بال بھی سنوار سکتے ہیں اور خوبصورتی میں بھی اضافہ بھی کرسکتے ہیں

خوبصورتی میں اضافے کے لئے سرکے کا استعمال

کیل مہاسوں سے نجات

Advertisement

کیل مہاسے چہرے کا حسن خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں اس سے نجات کے لئے سرکے کا استعمال مفید ہے، سیب کے سرکے میں اینٹی فنگل اوراینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں جوکہ جِلد کے کھلے مساموں کو بند کرنے، جھائیاں دور کرنے اور بیکٹیریا، تیل اور دھول مٹی کو چہرے سے نکالنے میں مدد دیتا ہے، اس کے لئے روئی کی مدد سے پانی میں حل شدہ سرکے کو چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر بعد مساج کرتے ہوئے چہرہ دھو لیں۔

داغ دھبوں سے نجات

سفید سرکہ ہائپرپگمنٹیشن، جِلد پر پڑنے والے سیاہ دھبوں کو دور کرنے کے لئے مددگار ثابت ہوتا ہے اس کے لئے سرکے کو روئی میں لے کر چہرے پر لگائیں کچھ دنوں میں داغ دھبے دور ہو جائیں گے۔

 

بالوں کے جھڑنے اور خشکی سے نجات

Advertisement

سفید سرکہ بالوں کی خشکی کو دور کرتا ہے اور انہیں مضبوب بنا کر گرنے سے روکتا ہے، ایک کپ سیب کے سرکہ کو ایک چوتھائی کپ پانی میں شامل کر کے کسی اسپرے بوتل میں ڈالیں اور پھر بالوں میں چھڑکاؤ کر لیں پھر پندرہ منٹ بعد بالوں کو دھو لیں۔

وزن میں کمی

سیب کے سرکہ وزن کم کرنے کے لئے مفید ہے کیونکہ اس میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے اور میٹابولزم کو تیز کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، اس کے لئے ایک گلاس پانی میں دو چمچ سیب کا سرکہ ڈال کر پینا چاہیئے یہ جسم کی اضافی چربی کو پگھلا کر وزن میں کمی کے ساتھ پیٹ کے مسائل بھی دور کر دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version