Advertisement

پاکستانی ڈاکٹرز کی بڑی کامیابی، مردہ شخص کا جگر دوسرے مریض کو لگا دیا

ملک میں پہلی مرتبہ مردہ شخص کا جگر کامیابی سے دوسرے مریض کو لگا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار بیرون ملک انتقال کرنے  والے شخص کا جگر پاکستانی مریض کو لگانے کی کامیاب سرجری کر لی گئی ہے، ابوظبی میں انتقال کرنے والے پاکستانی شہری کا جگر اورگردے دو پاکستانی  مریضوں کو لگائے گئے ہیں۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سعود کا کہنا ہے کہ ابوظبی میں انتقال کرنے والے پاکستانی شہری کا جگر اور گردے خصوصی طیارے سے پاکستان لائے گئے تھے جوکہ پاکستان میں دو مریضوں کو ٹرانسپلانٹ  کر دیئے گئے ہیں۔

ابوظبی سے منگوائے گئے مردہ شخص کے اعضاء پی کے ایل آئی لاہور میں ٹرانسپلانٹ کیے گئے ہیں، سربراہ پی کے ایل آئی کا کہنا ہے کہ ابوظبی میں مقیم پاکستانی شہری کے مرنے کے بعد جو اعضاء عطیہ کئے گئے اس سے دو پاکستانی مریضوں کی جان بچا لی گئی ہے اور وہ دونوں صحتیاب ہیں۔

سربراہ پی کے ایل آئی کا کہنا ہے کہ  مطابق ابوظبی میں انتقال کرنے والے پاکستانی ، بعد از مرگ اعضا کے عطیہ سے دو پاکستانی مریضوں کی جان بچائی گئی اور دونوں مریض صحتیاب ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای میں بعد ازمرگ اعضاء کے عطیات کا رجحان بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہیں تاکہ دوسرے مریضوں کی جان بچائی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version